پیدائشی طور پر ہاتھوں سے محروم نوجوان کی محبت کی شادی، ویڈیو دیکھیں

پیدائشی طور پر ہاتھوں سے محروم نوجوان کی محبت کی شادی، ویڈیو دیکھیں

ساحل بگھیو اور کائنات کی چھ سال پرانی دوستی ہے جو اب ایک رشتے میں تبدیل ہوگئی
پیدائشی طور پر ہاتھوں سے محروم نوجوان کی محبت کی شادی، ویڈیو دیکھیں

ویب ڈیسک

|

8 May 2024

پرانی کہاوت ہے کہ جوڑے آسمان پر بنتے ہیں مگر اب یہ سچ ثابت ہوگئی ہے۔

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں پیدائشی طور پر ہاتھوں سے محروم مگر پُرعزم و باہمت نوجوان کی لیکچرار سے شادی ہوئی ہے۔

ساحل بگھیو نامی نوجوان نے حیدرآباد کے سرکاری کالج میں بطور لیکچرار ذمہ داری انجام دینے والی خاتون کو اپنا جیون ساتھی منتخب کیا ہے۔ 

ساحل بگھیو، خود معذوروں کی فلاحی تنظیم میں بطور پروجیکٹ ڈائریکٹر کام کرتے ہیں اور بتایا گیا ہے کہ اُن کی کائنات (لیکچرار) سے چھ سال پرانی دوستی تھی جو محبت میں تبدیل ہوگئی۔

ساحل نے کہا، کائنات نے اسے شادی کی پیشکش کی جو اس نے قبول کر لی۔ ساحل نے اس خوشی پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ 

ساحل نے کہا کہ وہ اپنا لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر اشیا استعمال کرنے کے لیے پیروں کا استعمال کرتا ہے۔ 

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!