خواب اقبال سے عملی جامع تک، قیام پاکستان کی تاریخ لیز لائٹ سے دکھانے کا منفرد تجربہ

خواب اقبال سے عملی جامع تک، قیام پاکستان کی تاریخ لیز لائٹ سے دکھانے کا منفرد تجربہ

اس شو کا انعقاد سندھ حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے کیا گیا
خواب اقبال سے عملی جامع تک، قیام پاکستان کی تاریخ لیز لائٹ سے دکھانے کا منفرد تجربہ

عمیر دبیر

|

13 Aug 2025

یوم آزادی کی مناسبت سے مزار قائد پر منفرد لیزر لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے جشن آزادی معرکہ حق کے نام سے جاری ایونٹ کے تحت مزار قائد پر گزشتہ روز رات 8 بجے سے 12 بجے تک لیزر لائٹ شو پیش کیا گیا۔

اس شو میں اقبال کے خواب سے قائد اعظم کی جدوجہد اور سرسید کے فلسفے سمیت پاکستان کے دنیا کے نقشے پر ابھرنے کے ساتھ سال 2025 کے حالات کا احاطہ کیا گیا۔

لیزر لائٹس کے ذریعے پیش کیے جانے والے شو نے ایسا سحر باندھا کہ اطراف میں کھڑے ہو کر شہری دیکھتے رہے اور تصاویر بھی بنائیں۔

یہ لیزر لائٹ شو مزار قائد کی عمارت پر دکھایا گیا جس میں انتہائی ماہر افراد نے حصہ لیا اور ایسا سما باندھا کہ سب کو ششدر کردیا۔ شرکا نے اس ساری منظر کشی پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور شاندار انداز سے کہانی پیش کرنے پر مبارک باد بھی دی۔

<iframe src="https://www.facebook.com/plugins/video.php?height=476&href=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fzarayenews%2Fvideos%2F742197608511378%2F&show_text=false&width=476&t=0" width="476" height="476" style="border:none;overflow:hidden" scrolling="no" frameborder="0" allowfullscreen="true" allow="autoplay; clipboard-write; encrypted-media; picture-in-picture; web-share" allowFullScreen="true"></iframe>

تقریب میں وزیر بلدیات سندھ سعید غنی سمیت دیگر نے شرکت کی اور قیام پاکستان کی اہمیت اور موجودہ پاکستان کی بقا کے حوالے سے گفتگو کی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!