حکومت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر پابندی ختم کر دی

حکومت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر پابندی ختم کر دی

پابندی کے خاتمے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے
حکومت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر پابندی ختم کر دی

ویب ڈیسک

|

3 Oct 2025

وفاقی حکومت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزارتِ تجارت کے مطابق کھالوں کی برآمد کی اجازت صرف گوادر فری زون سے دی جائے گی اور یہ سہولت صرف رجسٹرڈ اور منظور شدہ سلاٹر ہاؤسز کو حاصل ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اس ترمیم کے بعد ای سی سی کے 2015 کے فیصلے کو منسوخ کر دیا گیا ہے جس کے تحت کھالوں کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کی گئی تھی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!