دنیا کا سب سے بڑا مگرمچھ 110 سال کی عمر میں چل بسا

دنیا کا سب سے بڑا مگرمچھ 110 سال کی عمر میں چل بسا

یہ مگرمچھ آسٹریلیا کے ایک ادارے کے پاس تھا
دنیا کا سب سے بڑا مگرمچھ 110 سال کی عمر میں چل بسا

ویب ڈیسک

|

2 Nov 2024

دنیا کا سب سے بڑا 100 سال سے زائد کا مگرمچھ چل بسا۔

یہ مگرمچھ آسٹریلیا میں موجود تھا، جہاں آسٹریلوی ایک وائلڈ لائف سینکچری نے بتایا کہ مگرمچھ (کاسیئس) انتقال کرگیا ہے، یہ 18 فٹ لمبا، ایک ٹن سے زیادہ وزنی اور اس کی عمر 110 سال تھی۔

مگر مچھوں کی دیکھ بھال کرنے والے عالمی ادارے کے مطابق کاسیئر کی صحت 15 اکتوبر سے مسلسل گررہی تھی، کیونکہ وہ بہت بوڑھا ہوچکا تھا اور خیال کیا جارہا تھا کہ یہ جنگلی مگرمچھ کی اوسط عمر سے زیادہ جی چکا تھا۔

اس مگرمچھ نے 2013 میں گینزبک آف ورلڈریکارڈ میں بھی اپنا نام درج کروایا تھا۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!