5 hours ago
بھارت میں مرغی نے نیلا انڈا دے کر سب کو حیران کردیا

ویب ڈیسک
|
2 Sep 2025
بنگلورو: بھارت کی ریاست کرناٹک کے ایک گاؤں میں ایک مرغی اپنی غیر معمولی خصوصیات کے باعث لوگوں اور جانوروں کے ڈاکٹروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس مرغی کے بارے میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ’نیلے رنگ کا انڈہ‘ دیتی ہے، جس کے بعد جانوروں کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم اس کی نگرانی کر رہی ہے۔
تعمیراتی شعبے سے وابستہ سید نور نامی شخص نے بی بی سی کو بتایا کہ اس نے دو سال قبل ایک چھوٹی مرغی خریدی تھی۔ نور کا دعویٰ ہے کہ یہ مرغی مسلسل دو سال سے ہر روز ایک انڈہ دے رہی ہے، جبکہ اسیل نسل (ایشیائی نسل) کی عام مرغیاں 10 دن کے بعد 15 دن کے لیے انڈے دینا بند کر دیتی ہیں۔
نور کے مطابق، اس مرغی نے پہلے سفید انڈے دیے، لیکن ایک دن اس نے نیلے رنگ کا انڈہ دے کر سب کو حیران کر دیا۔ اس غیر معمولی واقعے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی، اور لوگ داونگیرے ضلع کے چناگیری تعلقہ کے نیلور گاؤں میں سید نور کے گھر پہنچنا شروع ہو گئے تاکہ وہ اس نیلے انڈے کو اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں۔
دوسری جانب، کرناٹک ویٹرنری اینیمل اینڈ فشریز یونیورسٹی کے سابق پروفیسر محمد ندیم فیروز نے اس خبر پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پر یقین کرنا مشکل ہے۔
جانوروں کے ڈاکٹروں کی ٹیم اب اس مرغی کی صحت اور اس کے انڈے دینے کے عمل کا مشاہدہ کر رہی ہے تاکہ اس غیر معمولی واقعے کی حقیقت کو سمجھا جا سکے۔
Comments
0 comment