بچہ پیدا کرنے پر والدین کو 3 کروڑ روپے دینے کی پیش کش

بچہ پیدا کرنے پر والدین کو 3 کروڑ روپے دینے کی پیش کش

کمپنی نے ان ملازمین کو بھی انعام دینے کا اعلان کیا جو 2021 کے بعد والدین بنے
بچہ پیدا کرنے پر والدین کو 3 کروڑ روپے دینے کی پیش کش

Webdesk

|

15 Feb 2024

جنوبی کوریا کی ایک کمپنی نے بچے پیدا کرنے پر ملازمین کو بطور انعام 75 ہزار ڈالر (3 کروڑ پاکستانی روپے) بطور انعام دینے کی پیش کش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کم ترین شرح پیدائش کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں واقع ایک تعمیراتی کمپنی نے اپنے ملازمین کو بچے پیدا کرنے کی ترغیب دینے کیلئے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

اعلان کے مطابق کمپنی اپنے ملازمین کو ہر بچے کی پیدائش پر 100 ملین کورین وان یعنی 75 ہزار امریکی ڈالر دے گی جو لگ بھگ 3 کروڑ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

اس کے علاوہ ان ملازمین میں بھی 52 لاکھ 50 ہزار ڈالر تقسیم کئے جائیں گے جن کے ہاں 2021 سے اب تک بچوں کی پیدائش ہو چکی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!