1 سال قبل وڈیرے کے ظلم کا شکار ہوکر ٹانگ سے محروم ہونے والی اوٹنی کو مصنوعی پاؤں لگادیا گیا

1 سال قبل وڈیرے کے ظلم کا شکار ہوکر ٹانگ سے محروم ہونے والی اوٹنی کو مصنوعی پاؤں لگادیا گیا

ایک سال قبل اوٹنی کی ٹانگ وڈیرے نے کھیتوں میں گھسنے پر کاٹ دی تھی
1 سال قبل وڈیرے کے ظلم کا شکار ہوکر ٹانگ سے محروم ہونے والی اوٹنی کو مصنوعی پاؤں لگادیا گیا

ویب ڈیسک

|

16 Jul 2025

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں وڈیرے کا ظلم کا شکار ہونے والی اوٹنی ’کیمی‘ کو مصنوعی ٹانگ لگا دی گئی جس کی مدد سے وہ ایک سال بعد کھڑی ہوئی اور چہل قدمی بھی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں ایک سال قبل ٹانگ سے محروم کی جانے والی اوٹنی کو مصنوعی ٹانگ لگا دی گئی۔

ایک سال قبل سانگھڑ کے ظالم وڈیرے نے  کھیت میں گھسنے پر اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی تھی جس کے بعد اونٹنی کیمی کو علاج کیلئے کراچی میں اینیمل ویلفیئر کے شیلٹر سی ڈی آر سی بینجی پروجیکٹ منتقل کیا گیا تھا۔

ڈائریکٹر سی ڈی آر ایس بینجی پروجیکٹ سارہ جہانگیر نے بتایا کہ واقعے کے بعد کیمی جب یہاں آئی تو خوفزدہ اور شدید تکلیف میں تھی، ہم نے سب سے پہلے اس کو اس کیفیت سے نکالا اور کھلائی پلائی پر دھیان دیا۔

انہوں نے بتایا کہ اونٹنی کیلئے خاص طور پر تیار کردہ مصنوعی ٹانگ بیرون ملک سے منگوائی گئی تھی اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ عطا مری نے بھی اونٹنی کی نئی تصاویر جاری کردی ہیں۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!