ٹرمپ واضح اکثریت سے امریکا کے صدر بن گئے

ٹرمپ واضح اکثریت سے امریکا کے صدر بن گئے

ٹرمپ ہو کئی ریاستوں سے کامیابی ملی جبکہ الیکٹورل ووٹ مطلوبہ تعداد میں بھی حاصل ہوگئے
ٹرمپ واضح اکثریت سے امریکا کے صدر بن گئے

Webdesk

|

6 Nov 2024

امریکا کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ واضح اکثریت حاصل کر کے نئے صدر بن گئے تاہم حتمی اعلان ابھی باقی ہے۔

امریکی میڈیا نے دعوی ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی حاصل کرلی ہے اور وہ ایک بار پھر امریکا کے صدر بن گئے ہیں جبکہ اب بھی نتائج کا سلسلہ جاری ہے اور ٹرمپ کم سے کم مطلوبہ الیکٹورل ووٹ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ کملا ہیر لس ان سے بہت پیچھے ہیں۔

متعدد ریاستوں انڈیانا، کینٹکی، جیارجیا، اوہائیو، ورجینیا اور کیرولینا میں پولنگ مکمل ہوچکی ہے اور ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اب تک کے نتائج کے مطابق ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 277 ووٹ لے کر صدر بننے میں کامیاب ہو گئے ہیں جب کہ ان کی مدمقابل کملا ہیرس 226 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

 کملا ہیرس نے خطاب نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ انتخابی نتائج کے حوالے سے آج شام اپنا بیان جاری کریں گی جبکہ ٹرمپ کا اپنے حامیوں سے خطاب متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے اہم ریاستوں نارتھ کیرولائنا، جیارجیا اور پنسلوانیا میں کامیابی حاصل کرلی ہے، جسے ٹرمپ کے حق میں بڑی پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔ تینوں ریاستوں کو سوئنگ اسٹیٹ مانا جاتا ہے، جن کے نتائج مجموعی رزلٹ پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!