اسرائیلیوں کو لے کر پہلی پرواز تل ابیب پہنچ گئی

اسرائیلیوں کو لے کر پہلی پرواز تل ابیب پہنچ گئی

ایمسٹرڈیم میں جاری کشیدگی کے بعد یہ پہلی پرواز ہے جس نے تل ابیب میں لینڈنگ کی
اسرائیلیوں کو لے کر پہلی پرواز تل ابیب پہنچ گئی

ویب ڈیسک

|

9 Nov 2024

ایمسٹرڈیم میں جاری کشیدگی کے بعد اسرائیلیوں کو لے کر پہلی پرواز تل ابیب پہنچ گئی۔

اسرائیل ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق فٹ بال میچ کے بعد فلسطینی حامیوں کیطرف سے پُرتشدد جھڑپوں کے بعد متعدد اسرائیلی ایمسٹرڈیم میں پھنس گئے تھے جنہیں جمعے کے روز بین گوریون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچایا گیا ہے۔

ہوائی اڈہ اتھارٹی کی ترجمان لیزا ڈیویر نے اے ایف پی کو بتایا کہ "جو طیارہ تل ابیب پہنچا ہے اس میں ایمسٹرڈیم میں پھنسے اسرائیلی شامل ہیں ، جہاز  نے تل ابیب میں لینڈنگ کی۔‘‘

قبل ازیں، اسرائیلی اور ڈچ رہنماؤں نے ایمسٹرڈیم میں یوروپا فٹ بال لیگ میچ کے بعد پُرتشدد جھڑپوں کی مذمت کی اور پھر اسرائیل نے شہریوں کے انخلا کیلیے طیارہ بھیجا۔

یہ سب اس وقت شروع ہوا جب مکابی تل ابیب کے سیکڑوں حامی ایمسٹرڈیم پہنچے، واقعے سے قبل مرکزی چوک میں ایک بہت بڑی ریلی نکالی جس میں اسرائیلی پرچم لہرائے گئے جبکہ فلسطینی جھنڈوں کو اتار دیا گیا تھا۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!