سلووینیا نے نیتن یاہو پر پابندی عائد کردی

سلووینیا نے نیتن یاہو پر پابندی عائد کردی

اسرائیلی وزیراعظم پر سفری پابندی عائد کردی گئی ہے
سلووینیا نے نیتن یاہو پر پابندی عائد کردی

ویب ڈیسک

|

26 Sep 2025

سلوانیہ نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو پر سفری پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ اقدام غزہ میں مبینہ جنگی جرائم اور نسل کشی کے خلاف احتجاج کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سلوانیہ نے گزشتہ سال باضابطہ طور پر فلسطین کو تسلیم کیا تھا، جبکہ رواں سال جولائی میں دو دائیں بازو کے اسرائیلی وزراء پر بھی اسی نوعیت کی پابندیاں لگائی گئی تھیں۔

سلوانیہ کی وزارتِ خارجہ کی اسٹیٹ سیکریٹری نیوا گراشچ نے کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون، انسانی حقوق اور ایک اصولی و مستقل خارجہ پالیسی کے عزم کا اعادہ ہے۔

گزشتہ ماہ سلوانیہ نے اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے پر پابندی عائد کی تھی اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تیار ہونے والی اسرائیلی مصنوعات کی درآمد بھی روک دی تھی۔

نیوا گراشچ کے مطابق نیتن یاہو کے خلاف یہ اقدام اس وجہ سے کیا گیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف (ICJ) میں ان پر غزہ میں جنگی جرائم کے الزامات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا، ’’اس فیصلے کے ذریعے حکومت اسرائیل کو یہ واضح پیغام دے رہی ہے کہ سلوانیہ بین الاقوامی عدالتوں اور انسانی قوانین کی مکمل پاسداری کی توقع رکھتا ہے۔‘‘

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!