اقوام متحدہ اجلاس میں فلسطینی صدر کے کپڑوں پر لگی چابی سے اسرائیل کی چیخیں نکل گئیں، مگر کیوں؟

ویب ڈیسک
|
26 Sep 2025
فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران سوٹ پر ایک چھوٹی چابی کی شکل کی پن لگائی، جس پر اسرائیل نے شدید اعتراض کیا ہے۔
فلسطینی عوام کے لیے یہ چابی 1948 کی بے دخلی کی علامت ہے، جو اپنے گھروں سے ہجرت کرنے والے خاندانوں کے ’’واپسی کے حق‘‘ کی نمائندگی کرتی ہے۔ اس علامت کا مطلب ہے کہ وہ ایک دن اپنے آبائی گھروں کو لوٹیں گے۔
اسرائیل نے اسے ’’ریاست کو مٹانے کی کوشش‘‘ قرار دیا اور اپنی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا کہ عباس کا یہ اقدام امن کے بجائے انکار اور دشمنی کی علامت ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ عرب ممالک کو چاہیے کہ وہ 1948 میں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی آئندہ نسلوں کو شہریت دے دیں کیونکہ ’’واپسی کا حق‘‘ تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔
اپنے خطاب میں محمود عباس نے حماس کو ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جاری جنگ کے خاتمے اور ایک پائیدار امن کی اپیل کی تاکہ فلسطینی اور اسرائیلی عوام ساتھ رہ سکیں۔
Comments
0 comment