امریکی صدر کی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے ملاقات، کیا کچھ نیا تھا؟

امریکی صدر کی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے ملاقات، کیا کچھ نیا تھا؟

عاصم منیر اور وزیراعظم کی اصول آفس میں ملاقات ہوئی
امریکی صدر کی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے ملاقات، کیا کچھ نیا تھا؟

ویب ڈیسک

|

26 Sep 2025

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چھ سال بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ملاقات کی، جسے اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان ایک اہم سفارتی رابطہ قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی آمد پر اینڈریوز ایئر بیس پر امریکی فضائیہ کے سینئر افسر نے ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ 20 منٹ جاری رہی۔ تصاویر میں پاکستانی قیادت کو صدر ٹرمپ کے ساتھ دیکھا گیا جو ہمیشہ کی طرح اپنے مخصوص ’تھمز اپ‘ کے انداز میں پوز دے رہے تھے۔ دلچسپ بات یہ رہی کہ اس ملاقات میں کسی صحافی کو مدعو نہیں کیا گیا۔

یہ ملاقات واشنگٹن وقت کے مطابق شام 4 بج کر 30 منٹ پر ہونا طے تھی مگر صدر ٹرمپ کے مصروفیات کی وجہ سے تقریباً آدھا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوئی۔ اجلاس میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی شریک تھے۔

ملاقات سے قبل صدر ٹرمپ نے پاکستانی وفد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ “ہمارے پاس پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل آئے ہیں، فیلڈ مارشل بہت بہترین شخصیت ہیں اور وزیراعظم بھی، شاید وہ اس وقت بھی اسی کمرے میں موجود ہوں، کیونکہ ہم تھوڑے لیٹ ہیں۔”

یاد رہے کہ پاکستان اور امریکا کی حکومتوں کے درمیان اس سطح پر آخری باضابطہ رابطہ جولائی 2019 میں ہوا تھا، جب اُس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے صدر ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!