امریکا کے ساتھ مذاکرات ختم ہوچکے ہیں، آیت اللہ خامنہ ای

امریکا کے ساتھ مذاکرات ختم ہوچکے ہیں، آیت اللہ خامنہ ای

دھمکیوں کے زیر اثر مذاکرات کرنا دبائو کے آگے ہتھیار ڈالنا ہے
امریکا کے ساتھ مذاکرات ختم ہوچکے ہیں، آیت اللہ خامنہ ای

Webdesk

|

24 Sep 2025

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات ختم ہوچکے ہیں، حالیہ صورتحال میں امریکا سے مذاکرات ہمارے مفادات کا تحفظ نہیں کریں گے۔ دھمکیوں کے زیر اثر مذاکرات کرنا دبائو کے آگے ہتھیار ڈالنا ہے،

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کو جاری ایک بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ  ہمیں جوہری ہتھیاروں کی ضرورت نہیں اور نہ ہی بنانے کا ارادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورنیئم افزودگی کے معاملے میں ایران کسی دبا میں نہیں آئے گا۔سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ حالیہ صورتحال میں امریکا سے مذاکرات نقصان دہ ہونگے۔

 امریکا چاہتا ہے ہمارے پاس مڈ رینج اور دیگر میزائل نہ ہوں۔خامنہ ای  نے مزید کہا کہ دھمکیوں کے زیر اثر مذاکرات کرنا دبائو کے آگے ہتھیار ڈالنا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!