حزب اللہ کو شکست دینا اسرائیل کی بھول ہے، خامنہ ای

حزب اللہ کو شکست دینا اسرائیل کی بھول ہے، خامنہ ای

حزب اللہ مضبوط ہے اور لڑائی جاری رکھے ہوئے ہے۔
حزب اللہ کو شکست دینا اسرائیل کی بھول ہے، خامنہ ای

Webdesk

|

8 Nov 2024

تہران: جنوبی لبنان اور بیروت کے علاقے الضاحیہ الجنوبیہ پر جاری اسرائیلی حملوں کے باعث گزشتہ مہینوں کے دوران حزب اللہ کو پہنچنے والے تباہ کن نقصانانت کے باوجود ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا اس جماعت کو مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل حزب اللہ کو شکست نہیں دے سکتا۔

انہوں نے ماہرین کی لیڈرشپ کونسل کے ارکان کے ساتھ ملاقات کے دوران مزید کہا کہ حزب اللہ نے غیر معمولی جدت اور ترقی حاصل کرلی ہے۔

یہ تنظیم ایک ایسی پارٹی میں تبدیل ہوگئی ہے کہ دشمن جدید قسم کے ہتھیاروں، میڈیا اور پروموشنل ہتھیاروں سے لیس ہونے کے باوجود اسے شکست نہیں دے سکا ہے اور نہ ہی اس پر آگے قابو پا سکے گا۔

آیت اللہ علی خامنہ ای نے یہ بھی کہا کہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ، جنہیں اسرائیل نے 27 ستمبر کو بیروت میں حملوں کے دوران قتل کردیا تھا، پارٹی کے حوالے سے ایک لافانی میراث چھوڑ کر گئے ہیں۔

 علی خامنہ ای نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ لبنان اور دیگر مقامات پر کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ حزب اللہ کمزور ہے اور انہوں نے اس پر تنقید شروع کر دی تھی تاہم وہ غلط ہیں اور ایک وہم میں رہ رہے ہیں۔ حزب اللہ مضبوط ہے اور لڑائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!