حماس ایک نظریہ ہے جسے ختم کرنا ناممکن ہے، اسرائیلی فوج کے اعلی افسر کا اعتراف

حماس ایک نظریہ ہے جسے ختم کرنا ناممکن ہے، اسرائیلی فوج کے اعلی افسر کا اعتراف

حماس کے متبادل کے طور پر کوئی جماعت بھی لائی جائے تب بھی خاتمہ ناممکن ہے
حماس ایک نظریہ ہے جسے ختم کرنا ناممکن ہے، اسرائیلی فوج کے اعلی افسر کا اعتراف

ویب ڈیسک

|

20 Jun 2024

اسرائیل کے چیف فوجی ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ حماس کو ختم نہیں کیا جا سکتا کیونکہ وہ جماعت یا گروہ نہیں بلکہ نظریہ ہے۔ 

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر غیر معمولی حملے کے نتیجے میں آٹھ ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے تنازعے کے باوجود اسرائیل نے غزہ کو 80 فیصد تباہ کرنے کے بعد یہاں قبضہ کررکھا ہے جبکہ اس دورانیے میں 37 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

فوجی ترجمان کے چیف نے کہا کہ حماس کو ختم کرنے کا دعوی گمراہ کن ہے اور ایسا ممکن بھی نہیں کیونکہ وہ ایک نظریہ ہے جو برقرار رہے گا۔

ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہگاری نے کہا کہ حماس کو ختم نہیں بلکہ اس کے متبادل کے طور پر ایک اور گروپ لایا جاسکتا ہے، حماس کو مکمل طور پر ختم اس لیے نہیں کیا جاسکتا ہے کہ وہ ایک نظریے کی نمائندگی کرنے والی تنظیم ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ نظریات کو حتم نہیں کیا جاسکتا۔

فوجی ترجمان کے چیف کے بیان پر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے جواب دیا اور ایک بار پھر حماس کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’نیتن یاہو کی قیادت میں سیاسی اور سیکیورٹی کابینہ نے حماس کی عسکری اور حکومتی صلاحیتوں کو تباہ کر کے مسلح گروہ کو سکھیڑ دیا گیا ہے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!