روزگار کیلیے خطروں سے لڑنے والی پاکستان کی ںیٹی

روزگار کیلیے خطروں سے لڑنے والی پاکستان کی ںیٹی

سرکس کے مشکل کام میں کرتب دکھانے والی باہمت لڑکی

Web Desk

|

18 Jan 2024

https://youtu.be/TMH7iYSftXE?si=o4O6fuaS2IJLAP9P

کراچی میں سرکس میں کام کرنے والی نوجوان لڑکی فاطمہ سراج نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کی مشکلات کے حوالے سے بتایا ہے۔

ڈائیلاگ پاکستان کو دیے گئے انٹرویو میں فاطمہ نے بتایا کہ اُن کے والد پہلے اس شعبے سے وابستہ تھے، پھر جب لڑکیوں کو اس پروفیشن میں آتے دیکھا تو والد نے ہمیں بھی تربیت دی۔

انہوں نے بتایا کہ ایک بار سرکس کے دوران وہ نیٹ ٹوٹنے کے باعث نیچے گر گئیں تھیں، جس کے نتیجے میں اُن کے ہاتھ اور کلائی کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا تھا۔

فاطمہ نے یہ بھی بتایا کہ ’پرفارمنس کے دوران بعض اوقات وہاں بیٹھے لوگ کچھ ایسے جملے کستے ہیں جو ہمارے لیے تکلیف کا باعث بنتے ہیں مگر ہم ان کی باتوں پر دھیان نہیں دیتے‘۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!