لوگوں اور بچوں کے تفریح فراہم کرنے والا مکی ماؤس کن حالات سے دوچار ہے؟

لوگوں اور بچوں کے تفریح فراہم کرنے والا مکی ماؤس کن حالات سے دوچار ہے؟

راچی میں قائم معروف ریسٹورنٹ پورٹ گرانٹ میں مکی ماؤس کے لباس میں موجود لوگوں اور بچوں کو تفریح فراہم کرنے والے شخص کی زندگی کی تکالیف کا کسی کو اندازہ نہیں۔

Web Desk

|

18 Jan 2024

اس شخص کی عمر 36 سال جبکہ نام شہزاد ہے جس ماضی میں پروفیشنل ڈانسر تھا تاہم گھر کی معاشی ضروریات کو پورا کرنے کیلیے اُس نے اس کام کا آغاز کیا۔

ڈائیلاگ پاکستان سے گفتگو میں شہزاد نے بتایا کہ ’شروع میں جب یہ کام دیکھا تو بہت مشکل لگا، مگر پھر میں نے سوچا اگر مکی ماؤس کو چھوڑ دوں گا تو گھر بھی تو مجھے دیکھنا ہے، میں کیا کروں گا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’میں نے اللہ کا نام لے کر یہ کام شروع کیا، شروع میں مجھے بہت شرم آرہی تھی، پھر مجھے اس کی عادت ہوگئی، جبکہ اس کے مقابلے میں ڈانس تو بہت آسان ہے اور یہ کام بہت مشکل ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ڈانس میں تو پھر بھی ہوا لگتی ہے اور وہ پرفارمنس تھوڑی دیر کی ہوتی ہے جبکہ اس کام میں گرمی اور جسم پسینے سے بھر جاتا ہے اور وقت بھی بہت زیادہ لگتا ہے، لوگ ہمیں چہرہ دکھانے کا بولتے ہیں مگر ہم کہاں سے دکھائیں کیوں کہ چہرہ پسینے سے بھرا ہوا ہوتا ہے‘۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!