ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج ابوظبی میں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں مد مقابل ہیں
ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Webdesk

|

23 Sep 2025

ابوظبی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج ابوظبی میں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں مد مقابل ہیں۔ جہاں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کا کہا۔

پاکستان نے آج کے میچ کیلئے اپنی ٹیم میں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا ہے، بھارت کے خلاف میچ کھیلنے والے کھلاڑی ہی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

ایشیا کپ کے فائنل تک پہنچنے کے لئے دونوں ٹیموں کا یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری ہے ۔ کسی بھی ٹیم کی شکست کی صورت میں اس ٹیم کا ٹورنا منٹ میں آگے جانے کا سفر اگر مگر کا شکار ہوجائے گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!