ورلڈ کپ کے لئے ابھی سے سخت تیاری کرناہوگی، شاداب خان

ورلڈ کپ کے لئے ابھی سے سخت تیاری کرناہوگی، شاداب خان

جس کو بھی کپتان بنائیں لمبے عرصے کے لیے بنائیں
ورلڈ کپ کے لئے ابھی سے سخت تیاری کرناہوگی، شاداب خان

Webdesk

|

17 Mar 2024

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے ابھی سے کمر کسنا ہوگی۔

شاداب خان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جس کو بھی کپتان بنائیں لمبے عرصے کے لیے بنائیں۔یہ ورلڈ کپ کا سیزن ہے، ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کو اعتماد دیا جائے۔

قومی بلے باز کاکہناتھا کہ نیوزی لینڈ سیریز میں کھلاڑیوں کو وہی رول دیا جائے جو ورلڈ کپ میں انہیں دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل صورتحال تھی لیکن رن ریٹ کنٹرول میں تھا، عماد کا شمار دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے، آخری تین میچز میں انہوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ اور ایشیاء کپ میں مجھ سے اچھی بولنگ نہیں ہوئی، کچھ تکنیک پر کام کر رہا ہوں، وقت نہیں مل رہا۔

شاداب خان کا مزید کہنا تھا کہ حیدر علی پر اعتماد تھا، اس کو برقرار رکھا، میں اس طرح بولنگ نہیں کررہا جس طرح ہونی چاہیے۔


Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!