اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کے ہاں جلد خوشخبری متوقع

اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کے ہاں جلد خوشخبری متوقع

اس جوڑے نے جنوری 2023 میں شادی کی تھی جبکہ اب ایک سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے یہ خوشی کی خبر شیئر کی۔
اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کے ہاں جلد خوشخبری متوقع

Webdesk

|

8 Nov 2024

بھارتی اداکار سنیل شیٹی کی صاحبزادی اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول نے 8 نومبر کو اپنی پہلی اولاد کی آمد کا اعلان کر کے اپنے چاہنے والوں کو سرپرائز دے دیا۔

اس جوڑے نے جنوری 2023 میں شادی کی تھی جبکہ اب ایک سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے یہ خوشی کی خبر شیئر کی۔

پوسٹ میں انہوں نے اپنے جوش و خروش اور تشکر کا اظہار کیا کیونکہ وہ 2025 میں اپنے بچے کو خوش آمدید کہنے والے ہیں۔

اس سادہ سی گرافک پوسٹ میں تحریر تھا، 'ہماری خوبصورت رحمت جلد آرہی ہے، 2025'۔۔۔اتھیا اور راہول'۔

تاہم اس کے علاوہ بچے کی پیدائش کے متوقع مہینے یا جینڈر کے حوالے سے انہوں نے کچھ نہیں بتایا۔

جوڑے کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ پر مختلف اہم شخصیات کے ساتھ ساتھ مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!