شین واٹسن نے قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلیے بھاری فیس کا مطالبہ کردیا

شین واٹسن نے قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلیے بھاری فیس کا مطالبہ کردیا

شین واٹسن نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے ماہانہ کی شرط رکھ دی
شین واٹسن نے قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلیے بھاری فیس کا مطالبہ کردیا

ویب ڈیسک

|

12 Mar 2024

سابق آسٹریلوی آل راؤنڈ شین واٹسن نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کوچنگ کیلیے رضامندی ظاہر کردی مگر انہوں نے ماہانہ ایک کروڑ روپے دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے پی سی بی سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلیے ایک کروڑ روپے کا ماہانہ معاوضہ ادا کیا جائے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ شین واٹسن کے اس مطالبے پر کہا ہے کہ شاید آسٹریلیا کے سابق بولر قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنک کیلیے رضامند نہیں ہیں کیونکہ وہ خاندان کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ پی سی بی محدود آپشنز کی وجہ سے واٹسن کو ذمہ داری قبول کرنے پر اصرار کر رہا ہے لیکن واٹسن کے مطالبے کے بعد ان کے ساتھ ڈیل فائنل ہونے کا امکان نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ڈیرن سیمی سمیت دو مزید انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر بھی غور شروع کردیا ہے جو اس وقت پی ایس ایل فرنچائز کی کوچنک کررہے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مائیک ہیسن کے ساتھ بات چیت جاری ہے، لیکن 'انہوں نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ہے اور پیشکش پر غور کرنے کے لیے وقت مانگا ہے'۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!