شاہد آفریدی کا عمران خان کے حق میں بیان، بڑا اعتراف کرلیا

شاہد آفریدی کا عمران خان کے حق میں بیان، بڑا اعتراف کرلیا

عمران خان کی تعریف پر شرکا نے تالیاں بجائیں
شاہد آفریدی کا عمران خان کے حق میں بیان، بڑا اعتراف کرلیا

ویب ڈیسک

|

2 Aug 2025

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ایک بار پھر عمران خان کے حق میں بیان دے دیا۔

برطانیہ میں ایک تقریب کے دوران شاہد خان آفریدی نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے بطور کرکٹر کردار کا اعتراف کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’آج جو کچھ بھی ہوں اس کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے اگر عمران خان میری زندگی میں نہ ہوتے تو میں شاہد آفریدی نہ ہوتا‘۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ کیریئر کے اسٹارٹ میں بطور فاسٹ بولر میدان میں آیا تاہم بعد میں پتہ چلا کہ خلاف قانون بولنگ (بٹہ مارتا) کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے عمران خان نے رہنمائی کی اور مشورہ دیا کہ میں اسپن بولنگ پر دھیان دوں اسی کے ساتھ بلے بازی پر دھیان دینے کی تجویز بھی دی۔

آفریدی نے کہا کہ عمران بھائی ہمیشہ میرے رول ماڈل رہے ہیں آج جو بھی ہوں ایک رول ماڈل سامنے تھے ان کی وجہ سے ہوں۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!