قومی کرکٹرز کو کاکول میں سخت فوجی ٹریننگ دینے کا فیصلہ

قومی کرکٹرز کو کاکول میں سخت فوجی ٹریننگ دینے کا فیصلہ

رمضان المبارک میں بھی کھلاڑیوں کی سخت ٹریننگ جاری رہے گی، چھ ماہ مسلسل کرکٹ ہوگی
قومی کرکٹرز کو کاکول میں سخت فوجی ٹریننگ دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

6 Mar 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانے کے لیے کاکول اکیڈمی میں فوجی ٹریننگ کروائی جائے گی جبکہ یہ مشقیں رمضان المبارک میں بھی جاری رہیں گی۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں سے خطاب میں محسن نقوی نے کہا کہ لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل میں کسی بھی پاکستانی کھلاڑی میں اسٹینس میں چھکا نہیں مارا جبکہ ہم یہ سوچتے ہیں کہ ایسا غیر ملکی کر سکتا ہے۔

انہوں نے کھلاڑیوں کی فٹنس پہ زور دیتے ہوئے کہا کہ اب کلہاڑیوں کی فٹنس کے لیے کام کیا جائے گا جس کے لیے رمضان المبارک میں بھی ٹریننگ کی جائے گی چھ مہینے تک مسلسل کرکٹ ہوگی اور کھلاڑیوں کی کاکون میں فوجی تربیت کی جائے گی تاکہ ان کی فٹنس بحال رہ سکے۔

محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانے کیلیے پی سی بی سے پلان مانگا ہے، کوچنگ اسٹاف کی تقرری کیلیے بھی رابطے کیے جارہے ہیں، جلد دستیاب افراد کی خدمات لی جائیں گی۔

چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان آرہی ہے، ٹیم کوانگلینڈ، آئرلینڈ اورورلڈکپ کیلیے امریکا و ویسٹ انڈیز جانا ہے، ٹریننگ کیلیے وقت نکالنا مشکل تھا تاہم 25مارچ سے 8 اپریل تک کرکٹرز کا کاکول(ملٹری اکیڈمی) میں کیمپ لگے گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!