قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، حفیظ کا بابر اعظم اور مکی آرتھر کے حوالے سے چونکا دینے والا انکشاف

قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، حفیظ کا بابر اعظم اور مکی آرتھر کے حوالے سے چونکا دینے والا انکشاف

محمد حفیظ نے یہ انکشاف نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا
قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، حفیظ کا بابر اعظم اور مکی آرتھر کے حوالے سے چونکا دینے والا انکشاف

ویب ڈٰیسک

|

21 Feb 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کے حوالے سے انکشافات کیے جس میں انہوں نے انتظامیہ پر بھی الزامات عائد کیے ہیں۔

 اپنے تازہ ترین انکشافات میں حفیظ نے ٹیم انتظامیہ پر کھلاڑیوں کی فٹنس لیول برقرار رکھنے کے لیے ٹرینر کو ٹالنے کا الزام لگایا۔

حفیظ نے ایک ٹرینر کا حوالہ دیا، جس نے انہیں بتایا کہ یہ فیصلہ سابق ہیڈ کوچ اور بابر اعظم کی موجودگی میں کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے دورے میں کھلاڑیوں کو فٹنس گائیڈ لائنز دیں اور پھر ٹرینر سے فٹنس لیول کا پوچھا تو مجھے چونکا دینے والا جواب ملا، اس سے چھ ماہ قبل ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور کپتان بابر اعظم نے بھی مجھے بتایا تھا کہ اس وقت ہماری ترجیح فٹنس نہیں ہے اور کھلاڑیوں کو آزادی ہے وہ جیسے چاہیے کرکٹ کھیلیں۔

سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے ٹیم کا فٹنس لیول چیک کیا تو ان پر انکشاف ہوا کہ تمام کھلاڑی ان فٹ ہیں اور اس کا آخری درجہ بھی عبور کررہے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا، "کچھ کھلاڑی دو کلومیٹر کی دوڑ کے معیار کو پورا نہیں کر سکتے تھے۔"

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!