پی ایس ایل کا لیگ مرحلہ مکمل: پلے آف میں کس ٹیم کا مقابلہ کس سے ہوگا؟

پی ایس ایل کا لیگ مرحلہ مکمل: پلے آف میں کس ٹیم کا مقابلہ کس سے ہوگا؟

ہر ٹیم نے 10،10 میچز کھیلے اور ٹاپ 4 ٹیموں نے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا
پی ایس ایل کا لیگ مرحلہ مکمل: پلے آف میں کس ٹیم کا مقابلہ کس سے ہوگا؟

Webdesk

|

13 Mar 2024

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 9 کا لیگ مرحلہ مکمل ہوگیا اور اب 4 ٹیمیں پلے آف میں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔ 

ملتان سلطانزکی برتری کے ساتھ پی ایس ایل 9 کا لیگ مرحلہ مکمل ہو گیا، ہر ٹیم نے 10،10 میچز کھیلے اور ٹاپ 4 ٹیموں نے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  10 میچز میں 11، 11 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہی،ملتان نے10میچز میں سب سے زیادہ 14 پوائنٹس حاصل کیے، دوسرے نمبر پر پشاور زلمی رہی، جس نے 13 پوائنٹس حاصل کیے۔

 پلے آف میں کس کا مقابلہ کس سے ہوگا؟ 

پلے آف مرحلے میں پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ دو ٹیموں ملتان سلطانز اور پشاورزلمی کے درمیان کوالیفائر میچ کل ہوگا۔

اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم دوڑ سے باہرنہیں ہوگی بلکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ کے درمیان ہونے والے ایلیمنیٹر ون  کی فاتح ٹیم سے کھیلے گی۔

ایلیمنیٹر ون کی فاتح اور کوالیفائر کی ہارنے والی ٹیم کے درمیان ایلیمنیٹر 2 کھیلا جائے گا اور یہ میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔

پاکستان سپر لیگ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!