پی سی بی میں تقرری، جاوید میانداد نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

پی سی بی میں تقرری، جاوید میانداد نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

اگر مجھے پی سی بی کا اختیار مل جائے تو سب ٹھیک کردوں گا، سابق کپتان
پی سی بی میں تقرری، جاوید میانداد نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

ویب ڈیسک

|

23 Jan 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد نے نگراں وزیراعلیٰ کی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی تقرری کے بعد نیا پینڈورا باکس کھول دیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پوری دنیا میں کرکٹ کے حوالے سے ایسا نہیں ہوتا جیسا کہ پاکستان میں ہوتا ہے، کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کرنا ہوگا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ جو بھی وزیراعظم بنے، اسے ملک اور کرکٹ  کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہیے مگر ایسا ہوتا ہے کہ جس کی حکومت آجائے وہ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ میں اپنے پسندیدہ افراد  لیکر آتا ہے۔

جاوید میانداد نے کہا کہ اگر مجھے پی سی بی کا اختیار مل جائے تو سب ٹھیک کردوں گا، جیسے میں نے ماضی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی اور ان کو کرکٹر بنادیا جن کو کرکٹ کا پتہ ہی نہیں تھا۔

ایک سوال کے جواب میں لیجنڈری کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی خدمات کیلیے تیار ہیں مگر اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ کہا کہ ’پیاسا کنویں کے پاس آتا ہے، کنواں پیاسے کے پاس نہیں جاتا‘۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!