پاکستانی کوہ پیماؤں کا بڑا کارنامہ، ملک کا نام روشن کردیا

Webdesk
|
24 Aug 2025
پشاور: پاکستانی کوہ پیماؤں نے ہندوکش کی بلند ترین چوٹی ترچ میر سر کرلی۔محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے مطابق ہندوکش پہاڑی سلسلے کی سات ہزار 708 میٹر کی بلند ترین چوٹی ترچ میر پر کوہ پیماؤں نے قومی پرچم لہرا دیا۔
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماؤں سرباز خان اور عابد بیگ نے چوٹی سر کی۔ ٹیم میں دیگر پانچ کوہ پیما سخت موسمی صورتحال کے باعث سات ہزار 300 میٹر تک پہنچ سکے۔کوہ پیماؤں میں ڈائریکٹر ٹورازم اتھارٹی عمر خان، ڈاکٹر نوید اقبال، میجر محمد عاطف، شمس القمر اور اکمل نوید شامل تھے۔
ڈائریکٹر ٹورازم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر ترچ میر چوٹی سر کرنے کیلئے اقدام اٹھایا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے پاکستانی کوہ پیماؤں کو ترچ میر چوٹی سر کرنے پر مبارک باد پیش کی گئی۔حکومت خیبرپختونخوا نے کوہ پیماؤں کیلئے دو سال کی رائیلٹی فیس بھی معاف کی ہے۔
Comments
0 comment