پاکستان سپر لیگ دنیا کی دوسری زبردست ترین کرکٹ لیگ قرار

پاکستان سپر لیگ دنیا کی دوسری زبردست ترین کرکٹ لیگ قرار

بی بی سی اسپورٹس نے پی ایس ایل کو ہر لحاظ سے جانچنے کے بعد یہ اعزاز دیا ہے
پاکستان سپر لیگ دنیا کی دوسری زبردست ترین کرکٹ لیگ قرار

ویب ڈیسک

|

9 Aug 2025

بی بی سی اسپورٹس کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو دنیا کی دوسری سب سے سنسنی خیز فرنچائز کرکٹ لیگ قرار دیا گیا ہے۔

 بھارتی پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) نے معمولی فرق سے پی ایس ایل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

بی بی سی کے تجزیے کے مطابق، پی ایس ایل میں بیٹ اور بال کے درمیان کامل توازن اور ہائی انٹینسٹی میچز نے دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔

 پی ایس ایل نے آئی ایل ٹی 20، دی ہنڈرڈ، کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) اور آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کو مجموعی طور پر جوش و خروش کے لحاظ سے پیچھے چھوڑ دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی ایس ایل میں اوسطاً پہلی اننگز کا اسکور 180 رنز ہے، جو تمام بڑی لیگز میں سب سے زیادہ ہے۔

 قابل ذکر بات یہ ہے کہ پی ایس ایل کے 27.5 فیصد میچز آخری اوور میں فیصلہ کن ہوئے، جبکہ آئی پی ایل میں یہ تناسب 28.9 فیصد رہا۔

پی ایس ایل باؤنڈری ہٹنگ میں بھی سب سے آگے ہے، جہاں ہر میچ میں اوسطاً 30 چوکے اور 14 چھکے لگتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں آئی پی ایل اور سی پی ایل میں فی میچ اوسطاً 15 چھکے لگتے ہیں۔

تجربے کے لحاظ سے، پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کے پاس اوسطاً 351 بین الاقوامی کیپس ہیں، جو تمام لیگز میں دوسرا سب سے زیادہ ہے۔ 

آئی ایل ٹی 20 اس معاملے میں 423 کیپس کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ آئی پی ایل 335 کیپس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ میں نوٹ کیا گیا کہ پی ایس ایل نے معیار اور جوش و خروش کے لحاظ سے بگ بیش لیگ کو نمایاں طور پر پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 

یہ ان چند فرنچائز مقابلوں میں سے ایک ہے جہاں عالمی شہرت یافتہ اسٹارز باقاعدگی سے شرکت کرتے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!