ناصر حسین بابر اعظم کے حق میں بول پڑے

ناصر حسین بابر اعظم کے حق میں بول پڑے

ناصر حسین نے کہا کہ امید ہے پاکستانی فینز جلد بابراعظم کو پْرانی فارم میں دیکھ سکیں گے۔
ناصر حسین بابر اعظم کے حق میں بول پڑے

Webdesk

|

7 Nov 2024

لندن: سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انگلش کمنٹیٹر ناصر حسین ون کپتانی سے دستبرداری کے بعد ون ڈے میں واپسی کرنیوالے بابراعظم کے حق میں بول اْٹھے۔

معروف انگلش کمنٹیٹر و سابق کپتان ناصر حسین نے کہا کہ میں کون ہوتا ہوں کہ کسی ایک عظیم کرکٹر کو مشورہ دوں؟ ہر بہترین کھلاڑی ایک ایسے دور سے گزرتا ہے، بعض اوقات، یہ صرف ایک ذہنی وقفہ ہوتا ہے اور آرام کرکے انہیں واپسی کا بہتر موقع ملتا ہے۔

ناصر حسین نے کہا کہ امید ہے پاکستانی فینز جلد بابراعظم کو پْرانی فارم میں دیکھ سکیں گے۔

دریں اثنا، سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر تنقید پر مایوسی کا اظہار کیا۔

 انکا کہنا تھا کہ اگر آپ کو بابراعظم جیسا کھلاڑی غلطی سے مل گیا تو آپ کو اس کی عزت کرنی چاہیے، میں مایوس ہو جاتا ہوں جب میں کی بورڈ کے کئی اعلیٰ عہدیداروں کو بابر کو ٹرول اور گالی دیتے ہوئے دیکھتا ہوں۔

خیال رہے کہ بابراعظم نے آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں 37 رنز کی اننگز کھیلی تھی تاہم وہ ایڈم زمپا کا شکار ہوگئے تھے۔

پاکستان کی ٹیم پہلے میچ میں کینگروز کیخلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 46.4 اوورز میں 203 رنز بناسکی تھی اور آسٹریلیا نے محض 2 وکٹوں سے فتح پائی تھی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!