نعمان علی نے آئی سی سی سے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

نعمان علی نے آئی سی سی سے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کے فاتح کھلاڑی کے نام کا اعلان کردیا
نعمان علی نے آئی سی سی سے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

ویب ڈیسک

|

13 Nov 2024

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے پاکستانی اسپنر نعمان علی کو آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔

آئی سی سی کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کے بعد فاتح کھلاڑی کے نام کا اعلان کیا گیا اور وہ پاکستانی اسپنر نعمان علی ہیں۔ جنہوں نے دو ٹیسٹ میچز کی 4 اننگز میں انگلینڈ کے خلاف 39 وکٹیں لی تھیں۔

لیفٹ آرم اسپنر نے 13.85 کی شاندار اوسط سے صرف 78 رنز دیے اور 20 وکٹیں حاصل کر کے دنیا کی توجہ بھی حاصل کی تھی۔

آئی سی سی کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ کیلیے جنوبی افریقا کے بولر کگیسو ربادا اور نیوزی لینڈ کے مچل سینٹرز کو بھی نامزد کیا گیا تھا جن پر لوگوں نے ووٹنگ کی اور شائقین کرکٹ نے نعمان علی کو مہینے کا بہترین بولر قرار دیا۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!