مبینہ زیادتی کا الزام، پی سی بی نے کرکٹر حیدر علی کو معطل کردیا

مبینہ زیادتی کا الزام، پی سی بی نے کرکٹر حیدر علی کو معطل کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حیدر علی مانچسٹر میں تنازع کا شکار ہوگئے
مبینہ زیادتی کا الزام، پی سی بی نے کرکٹر حیدر علی کو معطل کردیا

Webdesk

|

8 Aug 2025

 لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے مبینہ زیادتی کے الزام میں قومی کرکٹر حیدر علی کو عارضی طور پر معطل کر دیا۔

میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حیدر علی مانچسٹر میں تنازع کا شکار ہوگئے، قومی کرکٹر کو 3 روز پہلے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔

پی سی بی نے حیدر علی کو معطل کردیا اور ان سے متعلق تحقیقات شروع کر دیں پی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ حیدر علی کے خلاف برطانیہ میں مجرمانہ تحقیقات کی جارہی ہیں، واقعہ حالیہ پاکستان شاہینز کے دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آیا۔

پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا کہ حیدر علی کیخلاف گریٹر مانچسٹر پولیس تفتیش کر رہی ہے اور قومی کرکٹر کو پی سی بی کی جانب سے لیگل سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ برطانیہ کے قانونی عمل کا احترام کرتا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے تک حیدر علی معطل رہیں گے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!