لیجنڈری امپائر ڈکی برڈ چل بسے

لیجنڈری امپائر ڈکی برڈ چل بسے

ق یارک شائر کانٹی کرکٹ کلب نے ڈکی برڈ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
لیجنڈری امپائر ڈکی برڈ چل بسے

Webdesk

|

23 Sep 2025

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے دنیائے کرکٹ کے مشہور و معروف امپائر ڈکی برڈ  92 برس کی عمر میں چل بسے۔

رپورٹس کے مطابق یارک شائر کانٹی کرکٹ کلب نے ڈکی برڈ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

کلب کے بیان کے مطابق نہایت افسوس کے ساتھ اعلان کررہے ہیں ڈکی برڈ جو کرکٹ کی سب سے پسندیدہ شخصیات میں سے ایک تھے 92 سال کی عمر میں اپنے گھر پر انتقال کرگئے۔

ڈکی برڈ نے 1973 سے 1996 تک  66 ٹیسٹ ، 69 مینز ون ڈے انٹرنیشنل اور 7 ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں۔انہوں نے 3 ورلڈکپ فائنل میں بھی امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے۔

انگلینڈ کے ڈکی برڈ نے 93 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے۔ وہ کیریئر کے دوران کھلاڑیوں اور عوام میں کافی مقبول تھے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!