لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد 17 رنز سے فتح حاصل کی
لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

ویب ڈیسک

|

6 Mar 2024

لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 17 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان سپر لیگ کا 23واں میچ راولپنڈی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا گیا۔

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے اور یونائیٹڈ کو جیت کیلیے 163 کا ہدف دیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے ڈوسین 64 اور کپتان شاہین آفریدی 30 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ یونائیٹڈ کے رومان رئیس نے دو، نسیم شاہ، حنین، عماد وسیم، فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ مشکلات کا شکار رہی اور صرف 38 رنز پر اُس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔

اس کے بعد اعظم خان اور فہیم اشرف نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 75 پر پہنچایا تو اعظم خان 29 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ دوسرے اینڈ پر فہیم اشرف کھڑے رہے اور وہ 41 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

لاہور قلندرز کے زمان خان نے چار، شاہین آفریدی نے دو، ڈیوڈ ویسے، جہانداد خان، احسن حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!