کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

آج کی جیت میں عرفان نیازی کے 35 رنز نے انتہائی اہم کردار ادا کیا
کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

Webdesk

|

9 Mar 2024

لاہور قلندرز کو پاکستان سپرلیگ کے ایک اور میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان پی ایس ایل 9 کا 26 واں میچ کھیلا گیا، جس میں کراچی کنگز  نے آخری گیند پر چوکا مار کر تین وکٹوں سے فتح حاصل کی۔

لاہور قلندرز  نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے، لاہور قلندرز کے عبداللہ شفیق 55 اور فخر زمان 54 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز  کے جیمز ونس 42، ٹم سیفرٹ 36، عرفان نیازی 35 اور شعیب ملک 27 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

آج کی جیت میں عرفان نیازی کے 35 رنز نے انتہائی اہم کردار ادا کیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!