ہاردک اور میں اب بھی فیملی ہیں، نتاشا نے مداحوں کو خوشخبری سنادی

ہاردک اور میں اب بھی فیملی ہیں، نتاشا نے مداحوں کو خوشخبری سنادی

نتاشا اسٹینکوویچ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے متعلق افواہوں کی تردید کی اور کہا کہ وہ اور سابق شوہر ہاردک اب بھی ایک فیملی ہیں۔
ہاردک اور میں اب بھی فیملی ہیں، نتاشا نے مداحوں کو خوشخبری سنادی

Webdesk

|

10 Nov 2024

بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز آل رانڈر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ اور ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ نے ہمیشہ کے لیے بھارت چھوڑ دینے کی خبروں پر وضاحت دی ہے۔

نتاشا اسٹینکوویچ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے متعلق افواہوں کی تردید کی اور کہا کہ وہ اور سابق شوہر ہاردک اب بھی ایک فیملی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں بھارت کیسے چھوڑ سکتی ہوں اور کیوں چھوڑوں گی؟ ہمارا بیٹا آگستیا ممبئی میں اسکول پڑھتا ہے اور ہم اپنے بیٹے کی وجہ سے اب بھی ایک فیملی ہیں۔

کرکٹر کی سابقہ اہلیہ نے سربیا کے حالیہ دورے سے متعلق بتایا کہ وہاں میرا گھر ہے، وہاں جانا کوئی انوکھی بات نہیں، دس سالوں سے میں ہر سال سربیا جاتی ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں نے بھارت چھوڑ دیا۔

واضح رہے کہ رواں سال 18 جولائی کو ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوویچ نے انسٹاگرام پر اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔

انسٹاگرام پوسٹ میں ان دونوں کا کہنا تھا کہ چار سال ساتھ رہنے کے بعد ان دونوں نے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں نے مل کر اپنے رشتے کو نبھانے کی پوری کوشش کی، یقین ہے کہ علیحدگی کا فیصلہ دونوں کے بہترین مفاد میں ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!