غزہ نسل کشی پر عالمی فٹبال فیڈریشن نے اسرائیل کی رکنیت معطل کردی

ویب ڈیسک
|
26 Sep 2025
اسرائیل کو فلسطینیوں پر جاری حملوں اور غزہ میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے بعد یورپین فٹبال ایسوسی ایشن (یوایفا) سے معطلی کا سامنا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یوایفا کی رکن ممالک کی اکثریت اسرائیل کے خلاف اس اقدام کی حمایت کر رہی ہے اور اگلے ہفتے ایگزیکٹو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ متوقع ہے۔
اگر معطلی کی منظوری دی گئی تو اسرائیل کو یورپی مقابلوں سے اسی طرح باہر کر دیا جائے گا جیسے یوکرین پر حملے کے بعد روس پر پابندی لگائی گئی تھی۔ اس فیصلے سے فیفا پر بھی دباؤ بڑھے گا کہ وہ اسرائیل کے خلاف عالمی سطح پر اسی نوعیت کے اقدامات کرے۔
یوایفا سے معطلی کی صورت میں اسرائیل خودبخود ورلڈ کپ کوالیفائرز سے بھی باہر ہو جائے گا، جس سے اس کی عالمی فٹبال میں تنہائی مزید بڑھ جائے گی۔
گزشتہ ہفتے اسپین نے بھی بین الاقوامی کھیلوں کے اداروں سے اسرائیل پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا اور خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیل کو 2026 فیفا ورلڈ کپ میں شامل کیا گیا تو وہ ایونٹ کا بائیکاٹ کرے گا۔
Comments
0 comment