فیکٹ چیک: شاہد آفریدی کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ، پولیس کی وضاحت

فیکٹ چیک: شاہد آفریدی کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ، پولیس کی وضاحت

پنجاب پولیس نے ایف آئی آر کے اندراج کی تردید کردی
فیکٹ چیک: شاہد آفریدی کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ، پولیس کی وضاحت

ویب ڈیسک

|

27 Feb 2024

پنجاب پولیس نے منگل کے روز پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے خلاف ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق فراڈ کیس میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرنے کے دعوؤں کی واضح طور پر تردید کی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر پنجاب پولیس نے کیپشن کے ساتھ ایک ایف آئی آر کی سافٹ کاپی شیئر کی اور لکھا کہ "کچھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سابق کرکٹر شاہد آفریدی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں میں قطعی کوئی صداقت نہیں ہے‘۔

پنجاب پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ واقعے کی ایف آئی آر راولپنڈی کے تھانہ راوت میں فراڈ کی دفعہ کے تحت درج ہوئی ہے۔

صوبائی پولیس کے ترجمان نے ایک پوسٹ میں کہا کہ شاہد آفریدی کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی البتہ دیگر افراد اور کسی نام سے ملتے جلتے شخص کا نام ایف آئی آر میں درج ہے۔

ان دعوؤں کی تردید کے لیے 46 سالہ کرکٹر نے اپنی فیس بک ٹائم لائن پر پوسٹ شیئر کی۔

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ شاہد آفریدی سمیت دس دیگر افراد کے خلاف ہاؤسنگ سوسائٹی کے منصوبے میں مبینہ فراڈ سے متعلق ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر میں متاثرہ نے بتایا کہ ملزمان کی ملکیتی ایک کنسٹرکشن کمپنی نے شاہد آفریدی کے اشتہار کے ذریعے پروجیکٹ اے اے اے بزنس سینٹر میں میزانائن فلور پر دو دکانیں خریدنے پر آمادہ ہوا تھا۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!