افغان کھلاڑیوں کی دوران میچ افطار کرنے کی ویڈیو وائرل

افغان کھلاڑیوں کی دوران میچ افطار کرنے کی ویڈیو وائرل

افغان کھلاڑی محمد نبی اور حشمت اللہ شاہدی نے مغرب کا وقت ہوتے ہی کچھ وقت کے لیے افطاری کیلئے میچ رکوادیا
افغان کھلاڑیوں کی دوران میچ افطار کرنے کی ویڈیو وائرل

Webdesk

|

14 Mar 2024

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد نبی اور حشمت اللہ شاہدی کی میچ کے دوران میدان میں ہی افطار کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔ 

آئرلینڈ اورافغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے دوران گذشتہ روز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آخری میچ ہوا۔

آئرلینڈ نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم افغانستان کی بیٹنگ کے دوران مغرب کا وقت ہوگیا۔

افغان کھلاڑی محمد نبی اور حشمت اللہ شاہدی نے مغرب کا وقت ہوتے ہی کچھ وقت کے لیے افطاری کیلئے میچ رکوادیا، میدان میں ہی افطاری کی جب کہ دیگر کھلاڑیوں نے ڈریسنگ روم میں روزہ افطار کیا۔ 

افغان کرکٹ بورڈ کے آفیشل اکاؤنٹ سے بھی اس لمحے کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں افغان کھلاڑیوں کو پانی کے ساتھ روزہ کھولنے میں مصروف ہیں۔ 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!