مکیش امبانی بھارت کو چلاتے ہیں؟میانداد نے راز فاش کردیا

مکیش امبانی بھارت کو چلاتے ہیں؟میانداد نے راز فاش کردیا

جاوید میانداد نے کہا کہ بھارت کو بڑے بڑے بزنس مین ہی معاشی طور پر چلاتے ہیں۔
مکیش امبانی بھارت کو چلاتے ہیں؟میانداد نے راز فاش کردیا

ویب ڈیسک

|

14 Mar 2024

قومی ٹیم کے سابق کپتان لیجنڈری جاوید میاں داد نے بھارت کی معیشت کے حوالے سے اہم راز فاش کردیا۔ 

قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد ایک نجی پوڈ کاسٹ انٹرویو میں شریک ہوئے،جہاں انہوں نے کچھ حیران کن انکشافات کئے۔ 

جاوید میانداد نے اس انٹرویو میں کرکٹ سے جڑی پروفیشنل شخصیات سمیت ان کی نجی زندگی کے حوالے سے بھی سیر حاصل گفتگو کی۔ 

میزبان نے ایک موقع پر سوال کیا کہ کیا واقعی بھارت میں امبانی، ٹاٹا، برلا اپنے ملک کو چلاتے ہیں؟

اس سوال کا جواب ہاں میں دیتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ بھارت کو بڑے بڑے بزنس مین ہی معاشی طور پر چلاتے ہیں۔ 

بڑا بزنس مین جس بھی ریاست سے تعلق رکھتا ہے وہاں وہ دل کھول کر سرمایہ کاری کرتا ہے، تب ہی ان کا ملک چلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تو بھارت میں کھیل کر آ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت کی کئی معروف کاروباری شخصیات دنیا اور ایشیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!