بابر اعظم کی شادی سے متعلق محمد رضوان کا اہم بیان

بابر اعظم کی شادی سے متعلق محمد رضوان کا اہم بیان

قومی بلے باز کا کہنا تھا کہ شوہر اور بیوی کا رشتہ اللّٰہ نے بہت مقدس بنایا ہے
بابر اعظم کی  شادی سے متعلق محمد رضوان کا اہم بیان

Webdesk

|

10 Mar 2024

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز  محمد رضوان کاکہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور شاداب خان کو میں نے ہی شادی کا مشورہ دیا تھا اور اب بابر اعظم بھی جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ 

نجی چینل سے بات کرتے ہوئے قومی بلے باز کا کہنا تھا کہ شوہر اور بیوی کا رشتہ اللّٰہ نے بہت مقدس بنایا ہے، میں چاہتا ہوں ایمانی صفات جلد پوری ہو جائیں، شادی کرنا اللّٰہ کا حکم ہے۔

محمد رضوان نے کہا کہ بابر اعظم اور میں ایک دوسرے سے زندگی کے مختلف پہلوؤں پر مشورہ کرتے ہیں،بابر اعظم کے ساتھ بہت دوستی ہے، رات دیر تک کمرے میں رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی وقت ہم دونوں ایک دوسرے کے کمرے میں چلے جاتے ہیں، بابر اعظم اور میں ایک دوسرے سے سیکھتے رہتے ہیں۔کسی اور کے کمرے میں جانے سے پہلے میسج کرتے ہیں لیکن بابر اعظم اور میرے درمیان ایسا کچھ نہیں۔

محمدرضوان کا کہناتھا کہ ملتان سلطانز کی طرف سے احسان اللّٰہ، آصف علی، محمد علی ابھر کر سامنے آئے، ایک زمانہ تھا جب لاہور، کراچی اور سیالکوٹ سے کھلاڑی ملتے تھے،پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کافی عرصے سے بولرز آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کلب کرکٹ مضبوط ہونے کی وجہ سے خیبر پختونخوا کی کرکٹ ترقی کر رہی ہے، صوبے کے کرکٹرز بہت محنتی ہیں،پشاور اور خیبر پختونخوا میں کلب کرکٹ بہت ہائی اسٹینڈرڈ کی ہے، رات کو پاکستان کا میچ کھیل کر آتے ہیں اور صبح کلب کا میچ بھی کھیلتے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!