بابر اعظم کی عالمی سطح پر ایک اور کامیابی، نیا ریکارڈ بنا لیا

بابر اعظم کی عالمی سطح پر ایک اور کامیابی، نیا ریکارڈ بنا لیا

بابر اعظم سے پہلے یہ اعزاز گریس گیل کے پاس تھا
بابر اعظم کی عالمی سطح پر ایک اور کامیابی، نیا ریکارڈ بنا لیا

ویب ڈٰیسک

|

21 Feb 2024

پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 فارمیٹ میں تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔

بابر اعظم نے 10 ہزار رنز بنانے کا اعزاز 280 رنز سے بھی کم اننگز میں حاصل کیا اور وہ ریکارڈ بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

انہوں نے یہ سنگ میل صرف 271 اننگز میں عبور کیا، وہ 10 ہزار رنز بنانے والے 13ویں کھلاڑی بن گئے۔

بابر اعظم نے بدھ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے میچ کے دوران یہ ریکارڈ توڑا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے پاور ہٹ بلے باز کرس گیل کے پاس تھا جنہوں نے 285 اننگز میں رنز بنائے تھے۔

تاہم ٹی ٹوئنٹی میں 14,562 رنز بنانے والے پہلے بلے باز کا ریکارڈ اب بھی گیل کے پاس ہے، اس کے بعد پاکستان کے شعیب ملک ہیں، جنہوں نے 13،159 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کے 29 سالہ کپتان مختصر اوورز کے فارمیٹ میں 19 ٹیموں کے لیے کھیل چکے ہیں۔ جس میں انہوں نے قومی ٹیم کے لیے 3,698 اور کنگز کے لیے 2,398 رنز بنائے۔

بابر کے پاس پی ایس ایل میں 3000 سے زیادہ رنز بنانے والے واحد کھلاڑی کا کارنامہ بھی ہے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!