سپر ہائی وے کچرا کنڈی سے 25 سالہ لڑکی کی تشدد زدہ لاش برآمد

سپر ہائی وے کچرا کنڈی سے 25 سالہ لڑکی کی تشدد زدہ لاش برآمد

25سالہ لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم لڑکی کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔
سپر ہائی وے کچرا کنڈی سے 25 سالہ لڑکی کی تشدد زدہ لاش برآمد

Webdesk

|

10 Nov 2024

کراچی: سپر ہائی وے پر پولیس نے کچرا کنڈی سے تشدد زدہ لڑکی کی لاش برآمد کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سپر ہائی وے کچرا کنڈی سے گزشتہ روز ملنے والی لاش کے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس کے مطابق 25سالہ لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم لڑکی کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔

شبہ ہے کہ لڑکی کو کسی اور جگہ قتل کر کے لاش سپرہائی وے پرپھینکی گئی ہے،مقتولہ لڑکی نے طلائی زیوارت اور مہنگے کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی لاش شناخت ہونے تک سرد خانے میں رکھی گئی ہے جبکہ تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!