کراچی میں شادی کے دوران ماموں کی فائرنگ سے 17 سالہ بھانجی جاں بحق

کراچی میں شادی کے دوران ماموں کی فائرنگ سے 17 سالہ بھانجی جاں بحق

پولیس نے ملزم نثار کو گرفتار کرلیا
کراچی میں شادی کے دوران ماموں کی فائرنگ سے 17 سالہ بھانجی جاں بحق

ویب ڈیسک

|

27 Sep 2025

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران اندوہناک واقعہ پیش آیا، جہاں ماموں کی جانب سے خوشی میں کی گئی ہوائی فائرنگ سے 17 سالہ لڑکی فاطمہ جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق فاطمہ اپنے ماموں کے گھر شادی میں شریک ہونے گئی تھی۔ ملزم، جس کی شناخت نثار کے نام سے ہوئی ہے، نے پہلے گھر کے باہر اور بعد ازاں اندر ہوائی فائرنگ کی۔

بدقسمتی سے ایک گولی کچن میں موجود فاطمہ کی گردن پر جا لگی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

تحقیقات کے دوران پولیس نے جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے خول برآمد کیے۔ ملزم نثار کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!