کراچی میں قتل کیے گئے تینوں خواجہ سرا مرد نکلے

کراچی میں قتل کیے گئے تینوں خواجہ سرا مرد نکلے

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف، مقدمہ درج
کراچی میں قتل کیے گئے تینوں خواجہ سرا مرد نکلے

ویب ڈیسک

|

22 Sep 2025

کراچی: سپر ہائی وے پر واقع میمن گوٹھ کے علاقے ناگوری سوسائٹی میں قتل ہونے والے تین خواجہ سراؤں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ تینوں طبی لحاظ سے مرد تھے۔

پولیس کے مطابق یہ لاشیں گزشتہ روز برآمد ہوئیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ تفتیشی حکام نے بتایا کہ تینوں افراد کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا، جن میں سے دو کو سینے میں جبکہ ایک کو سر پر گولی لگی۔

ایف آئی آر مقتولین کے ساتھی محمد ظفر کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔ جس کے مطابق مقتولین کی شناخت مختلف ناموں سے ہوئی جن میں محمد جنال اور ایلیکس ریاست شامل ہیں، جبکہ تیسرے کی شناخت یوسف اور تعلق خیر پور سے تھا، تینوں عینی، اسماء اور ثمینہ کے ناموں سے جانے جاتے تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق تینوں مقتولین 20 ستمبر کو شام 7 بج کر 30 منٹ پر گھروں سے نکلے تھے لیکن رات 2 بجے تک واپس نہ آئے۔

ان کے ساتھی نے کئی بار رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن جواب نہ ملا، بعدازاں ایک واٹس ایپ گروپ میں اطلاع ملی کہ ان کی لاشیں میمن گوٹھ میں مل گئی ہیں۔

پولیس کو جائے وقوعہ سے دو 9 ایم ایم کے خول اور کچھ ذاتی سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ قتل کی تفتیش جاری ہے۔

پولیس سرجن کے مطابق ایک مقتول کا تعلق ننکانہ صاحب، ملتان اور خیرپور سے ہے، مقتولین کو ایک سے زیادہ گولیاں ماری گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کو ہائی پروفائل کیس کے طور پر دیکھا جارہا ہے اور اس حوالے سے اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!