کراچی میں فائرنگ، اینکر شدید زخمی، حملہ آور مرد اور خاتون تھے

کراچی میں فائرنگ، اینکر شدید زخمی، حملہ آور مرد اور خاتون تھے

بھائی کے مطابق زمین کے تنازع پر پہلے بھی نقصان پہنچایا جاچکا ہے
کراچی میں فائرنگ، اینکر شدید زخمی، حملہ آور مرد اور خاتون تھے

ویب ڈیسک

|

22 Sep 2025

کراچی کے علاقے ملیر کالا بورڈ کے قریب معروف اینکر پرسن امتیاز میر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق امتیاز میر اپنے بھائی کے ہمراہ گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

 اینکر پرسن کے سینے اور چہرے پر گولیاں لگیں اور انہیں تشویشناک حالت میں قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل تھے، جو فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

 پولیس نے جائے وقوعہ سے دو خول اور ایک گاڑی تحویل میں لے لی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر ٹارگٹڈ حملہ معلوم ہوتا ہے، تاہم حتمی صورتحال امتیاز میر کا بیان ریکارڈ ہونے کے بعد سامنے آئے گی۔

 پولیس نے قریبی علاقوں کے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے تاکہ ملزمان کا سراغ لگایا جا سکے۔

دوسری جانب بھائی نے کہا ہے کہ ان کا اندرون سندھ میں زمین کا تنازع چل رہا ہے، اس سے پہلے بھی انکے خاندان کو نشانہ بناکر نقصان پہنچایا جاچکا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!