14 hours ago
دو دریا کے قریب بچوں کے ساتھ سمندر میں کود کر خودکشی کرنے والے شہری کی تفصیلات سامنے آگئیں

ویب ڈیسک
|
1 Aug 2025
کراچی میں سی ویو کے قریب اپنے دو بچوں کے ساتھ سمندر میں کود کر خودکشی کرنے والے شہری اور بچوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
کراچی کے ساحل دو دریا پر ایک انتہائی دلخراش اور افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک اسکول ٹیچر اورنگزیب عالم نے گھریلو تنازعات سے دلبرداشتہ ہو کر اپنے دو کمسن بچوں کے ساتھ سمندر میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اس لرزہ خیز سانحے نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا ہے۔
اورنگزیب عالم، اورنگی ٹاؤن کے رہائشی تھے، اپنے 8 سالہ بیٹے احمد اور 4 سالہ بیٹی آیت کو ساتھ لے کر سمندر میں کود گئے۔
ریسکیو ٹیموں کی کوششوں کے بعد بچوں کی لاشیں تو نکال لی گئی ہیں، لیکن والد کی تلاش تاحال جاری ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عدالت نے بچوں کی کسٹڈی ان کی اہلیہ کے حوالے کر دی تھی۔
اہلِ خانہ اس واقعے کو خودکشی ماننے سے انکاری ہیں اور صدمے کی حالت میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اورنگزیب ایک انتہائی ذمہ دار اور محبت کرنے والے باپ تھے اور وہ ایسا انتہائی قدم نہیں اٹھا سکتے۔
ان کے بھائی صغیر عالم نے بتایا کہ اورنگزیب تعلیم یافتہ اور ایک نجی اسکول میں استاد تھے۔ ان کے اور ان کی اہلیہ کے درمیان کچھ اختلافات ضرور تھے جو عدالت تک پہنچ گئے تھے، لیکن ان کے بھائی نے آخری ملاقات میں بھی صلح کی بات کی تھی۔
Comments
0 comment