گوگل میپس کے نئے فیچر نے گاڑیوں کے مالکان کی بڑی مشکل حل کردی

گوگل میپس کے نئے فیچر نے گاڑیوں کے مالکان کی بڑی مشکل حل کردی

گوگل میپس کا یہ فیچر ان صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگا جو گاڑیوں کے مالک ہیں۔
گوگل میپس کے نئے فیچر نے گاڑیوں کے مالکان کی بڑی مشکل حل کردی

Webdesk

|

10 Nov 2024

گوگل میپس میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس نے گاڑیاں رکھنے والے مالکان کی بڑی مشکل حل کردی۔

گوگل میپس کا یہ فیچر ان صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگا جو گاڑیوں کے مالک ہیں۔

4 سال قبل گوگل کی جانب سے نیوی گیشن اسکرین میں میپس صارفین کو ان کی گاڑیوں کا روپ بدلنے کی سہولت فراہم کی گئی تھی، اب ان کسٹمائزیشن آپشنز کو زیادہ بہتر بنایا جا رہا ہے۔

اینڈرائیڈ پولیس کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گوگل میپس میں گاڑیوں کے 5 نئے ماڈلز کے آپشن کا اضافہ کرنے جارہے ہیں۔

ان ماڈلز میں جیپ، hatchback اور دیگر شامل ہیں اور 8 نئے رنگوں کا انتخاب کرنے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔

گوگل میپس کے صارفین کو اس سے قبل صرف 4 آپشنز دستیاب تھے، جن میں ایک ریگولر ایرو کا آئیکون تھا، دوسرا زرد ایس یو وی، تیسرا سرخ گاڑی اور چوتھا سبز پک اپ ٹرک کا آپشن تھا۔

اب انہیں 8 گاڑیوں (اگر آپ ایرو کو بھی گاڑی تسلیم کرلیں تو) آئیکون 8 رنگوں کے ساتھ دستیاب ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر ابھی گوگل میپس کے آئی او ایس ورژن میں محدود صارفین کو دستیاب ہے۔مگر امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ فیچر اب اینڈرائیڈ صارفین کے لئے بھی دستیاب ہوگا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!