ایران اورامریکا کے درمیان امن کی کوششیں جاری رکھیں گے: محسن نقوی

ایران اورامریکا کے درمیان امن کی کوششیں جاری رکھیں گے: محسن نقوی

محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ مکہ معاہدے کا مقصد دفاع ہے جنگ نہیں
ایران اورامریکا کے درمیان امن کی کوششیں جاری رکھیں گے: محسن نقوی

Webdesk

|

19 Oct 2026

راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ مکہ معاہدے کا مقصد دفاع ہے جنگ نہیں. ایران اورامریکا کے درمیان امن کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

واضح رہے ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب نے رواں سال 7 اگست کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے .جس کے تحت کسی ایک رکن ملک پر مسلح حملے کو تمام رکن ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

محسن نقوی کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب حوثی جنگجوں کی جانب سے سعودی عرب پر مسلسل میزائل اور ڈرون حملے کئے جا رہے ہیں. ان حملوں نے علاقائی سلامتی اور اسلامی مقدس مقامات کے تحفظ سے متعلق خدشات کو بڑھایا ہے۔

دوسری جانب حوثی مکہ اور مدینہ میں حملوں کی تردید بھی کرتے رہے ہیں۔دوحہ میں قطر سکیورٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان مکہ دفاعی معاہدے کے تحت خطے میں امن کا خواہاں ہے۔

اس معاہدے کا مقصد دفاع ہے،جنگ نہیں۔ پاکستان سعودی عرب کیساتھ ہرمشکل وقت میں کھڑا رہے گا، خطیمیں امن کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کے قیام کی کوشش کی ہے، پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ملک ہے. ہم نے برسوں دہشتگردی کیخلاف کارروائیاں کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات میں بھروسہ سب سے ضروری ہے. پاکستان ایران اورامریکا کے درمیان امن کی کوششیں جاری رکھے گا.پاکستان نے خطے میں امن مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!