سانحہ نو مئی، تحریک انصاف کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

سانحہ نو مئی، تحریک انصاف کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

کہا جارہا ہے کہ نو مئی کے روز سی سی ٹی وی خراب تھے اور ابھی تک کوئی فوٹیج سامنے نہیں آئی، چیئرمین پی ٹی آئی
سانحہ نو مئی، تحریک انصاف کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

ویب ڈیسک

|

7 May 2024

پاکستان تحریک انصاف نے سانحہ نو مئی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ سانحہ نو مئی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ نو مئی کی تحقیقات کے حوالے سے ہمارا پہلے روز سے مطالبہ ہے کہ اس کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے عدم اعتماد کے حوالے سے جو بیان دیا اُس کا مقصد امریکا سے تعلقات خراب کرنا نہیں تھا، آج عمران خان نے امریکی سفیر سے ملاقات پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی انہیں تسلی ہوئی ہے۔

’عمران خان نے کہا کہ سابق نگران وزیراعظم نے فارم 47 کا اعتراف کیا ہے، ہم عدلیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کی درخواستوں پر سماعت ہو، باقی درخواستوں پر بھی بینچ بنائے تاکہ فیصلہ ہوسکے۔‘

انہوں نے سوال اٹھایا کہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کہاں ہیں؟ ہمیں اور عدالت کو بتایا گیا ہے کہ اُس روز کیمرے خراب تھے اور کئی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی ضائع ہوگئی ہے، اس لیے اب ضرورت ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنا کر انکوائری کی جائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پہلے بیان پڑھ لوں اُس کے بعد کوئی بات کروں گا۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی سفیر نے خود ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا اور وزارت خارجہ کے ذریعے ہم تک پیغام پہنچوایا تھا جس پر ہم اُن سے مل لیے،اس ملاقات میں عمر ایوب کے ساتھ اسد قیصر اور میں بھی شریک تھا، لیڈر آف اپوزیشن بھی ہماری جماعت سے ہیں، امریکی سفیر سے ملاقات کا سائفرمعاملہ سے کوئی تعلق نہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما اور وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ 9 مئی کے تمام واقعات پر کہا گیا سی سی ٹی وی فوٹیجز خراب ہیں مگر یہ واقعہ ریاستی جبر کی وجہ سے ہوا کیونکہ عمران خان کو ریاست کے ہی اداروں نے اغوا کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام واقعات پر کہا گیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز خراب ہیں جبکہ ان کی سی سی ٹی وی صرف بیڈ روم کی چلتی ہیں، یہ ڈرامہ دراصل اسٹیبلشمنٹ اور پی ڈی ایم نے مل کر رچایا تھا۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!