اسلام آباد میں 144 نافذ کردی گئی

اسلام آباد میں 144 نافذ کردی گئی

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے زہریلی گیسوں کا اخراج روکنے کیلئے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
اسلام آباد میں 144 نافذ کردی گئی

Webdesk

|

3 Nov 2024

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندیاں عائد کردیں۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے زہریلی گیسوں کا اخراج روکنے کیلئے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ احکامات کا اطلاق فی الفور آئندہ 2 ماہ تک کے لیے ہوگا جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 جاری نوٹیفکیشن کے تحت گاڑیوں، فیکٹریوں، بھٹوں سے زہریلی گیسوں کے اخراج سمیت کوڑا اور فصلیں جلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!